[ad_1]
کراچی: ڈائریکٹر جنرل پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی محمد طاہر نے کہا ہے کہ پیمرا 2020 سے پاکستان میں شروع ہونے والی ڈی وارمنگ کی مہم کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے اور اس سال 23 ستمبر سے شروع ہونے والی مہم کو بھی میڈیا کی شراکت سے کامیاب بنایا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں پیمرا اور پاکستان ڈی وارمنگ انیشیٹیو کے اشتراک سے آگہی سمپوزیم سے خطاب میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کی صحت کا تحفظ قومی فریضہ ہے اور اس مہم میں شراکت پیمرا کے لیے باعث فخر ہے پیمرا سے 2020 میں اس مہم کے لیے رجوع کیا گیا تو چیئرمین نے بہت جوش و جذبے کے ساتھ تعاون کا آغاز کیا۔
انہوں نے کہا کہ پیٹ کے کیڑوں کی بیماری کو ہم بھول چکے تھے تاہم ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے پاکستان ڈی وارمنگ انیشیٹیو کے ذریعے دوبارہ ہماری توجہ اس اہم مسئلے کی جانب مبذول کرائی۔
اس مہم کو کامیاب بنانے میں پیمرا اور میڈیا کا بہت اہم کردار رہا پہلے مرحلے میں یہ مہم وفاق میں چلائی گئی جس میں پیمرا نے بھرپور تعاون کیا اور میڈیا نے اس کی بھرپور کوریج کرکے کامیاب بنایا۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کے پیٹ میں کیڑوں کا مسئلہ بہت سنگین ہے جو بچوں کی ذہنی و جسمانی نشوونما کو متاثر کرتا ہے اس بیماری کی روک تھام کے مشن کو کامیاب بنانے کے لیے پاکستان کا میڈیا بہت متحرک ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں 23 ستمبر سے شروع ہونے والی مہم کی بھی بھرپور کوریج ہوگی میڈیا اس بارے میں آگہی پیغام کو پورے ملک میں پھیلائے گا۔
[ad_2]
Source link