آئی جی اخترحیات نے میڈیا کو بتایا کہ پاک فوج اور پولیس کی مشترکہ کوششیں جاری رہیں گی—فوٹو: اسکرین گریب

آئی جی اخترحیات نے میڈیا کو بتایا کہ پاک فوج اور پولیس کی مشترکہ کوششیں جاری رہیں گی—فوٹو: اسکرین گریب

 پشاور: انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس خیبرپختونخوا خترحیات خان صوبے میں دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے تعاون جاری رکھنے کا عزم دہراتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کے تعاون کے بغیر دہشت گردی کے خلاف کامیابی حاصل نہیں کی جاسکتی ہے۔

آئی جی پولیس کے پی اختر حیات نےمیڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف پولیس اور پاک فوج کا تعاون جاری رہے گا، پاک فوج کے تعاون کے بغیر دہشت گردی کے خلاف کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اور پاک فوج امن کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں اور دونوں کا ایک ہی مقصد ہے پرامن پاکستان اور پرامن خیبر پختونخوا، اس کے لیے صوبے کے جنوبی علاقوں میں آپریشن جاری رہے گا۔

آئی جی کے پی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے اپنا نقصان کم سے کم جبکہ دشمن کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانا ہے۔

گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ2024 کے پہلے 8 مہینوں میں صوبے کی پولیس اور سی ٹی ڈی نے مل کر 177 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا اور یہ تمام اقدامات خیبر پختونخوا کو ایک پرامن صوبہ بنانے کے لیے کلیدی کام ہے، ہم مسلح افواج کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔





Source link

By admin