Home / خبریں / مظفرگڑھ: اغوا کے مقدمے میں میڈیکل کرانے کے بہانے بلاکر تھانے میں خاتون سے جنسی زیادتی، اہلکار گرفتار

مظفرگڑھ: اغوا کے مقدمے میں میڈیکل کرانے کے بہانے بلاکر تھانے میں خاتون سے جنسی زیادتی، اہلکار گرفتار

مظفرگڑھ: اغوا کے مقدمے میں میڈیکل کرانے کے بہانے بلاکر تھانے میں خاتون سے جنسی زیادتی، اہلکار گرفتار

[ad_1]

پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں اغوا کے مقدمے کے سلسلے میں میڈیکل کرانے کے بہانے تھانے بلاکر خاتون سے مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا جب کہ گھناؤنے فعل میں ملوث اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مظفرگڑھ کے تھانہ صدر میں خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔

پولیس حکام نے کہا کہ خاتون کو اپنے اغوا کے مقدمے میں میڈیکل کرانے کے لیے تھانے بلایا  گیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون نے الزام لگایا کہ روزنامچہ تحریر کرنے والے اہلکار نے اے ایس آئی کے کمرے میں زیادتی کی۔

پولیس کے مطابق ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور تحقیقات کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔



[ad_2]

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *