[ad_1]
اسلام آباد: انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے سیکریٹری جنرل آرسینیو انتونیو 12 سے 14 ستمبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آئی ایم او کے کسی سیکریٹری جنرل کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا، سیکریٹری جنرل ’’ بین الاقوامی میری ٹائم سسٹین ایبلٹی ایگزیبیشن اینڈ کانفرنس‘‘ میں شرکت اور پاکستان کی قیادت اور اعلیٰ سرکاری حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
سیکریٹری جنرل کا دورہ پاکستان اور آئی ایم او کو میری ٹائم سیکٹر اور بلیو اکانومی کے بارے میں خیالات کا تبادلہ کرنے کا موقع فراہم کرے گا ۔
پاکستان آئی ایم او کے بانی رکن کے طور پر تنظیم کے وژن کے لیے پرعزم ہے، پاکستان نے آئی ایم او کونسل میں پانچ میعادوں کے لیے خدمات انجام دی ہیں اور آئی ایم او کے مقاصد کو برقرار رکھنے میں مسلسل تعاون کیا ہے۔
[ad_2]
Source link