[ad_1]
کراچی: ضلع کورنگی کی سڑکیں گندگی اور برساتی پانی کے باعث کچرا کنڈی کا منظر پیش کر رہی ہیں سڑکوں کی خستہ حالی نہ صرف ٹریفک کے لیے درد سر بن گئی ہے بلکہ غلاظت سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے جس کے باعث علاقے کے مکین شدید پریشان ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی چمڑا چورنگی سے ناصر چمپ جانے والی سڑک اب کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہے گڑھوں اور کھڑے پانی کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔
سڑک کی بگڑتی حالت کے باعث حادثات کا خطرہ بڑھ گیا ہے جبکہ گندگی اور کھڑا پانی بیماریوں کے پھیلاؤ کا باعث بن رہے ہیں کورنگی نمبر دو میں نالے کی باڑ ٹوٹنے سے رات کے وقت وہاں سے گزرنا خطرناک ہو سکتا ہے جبکہ کورنگی نمبر ڈیڑھ کی اندرونی گلیوں میں موجود کیچڑ نے پیدل چلنا بھی دشوار بنا دیا ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار نشاندہی کے باوجود متعلقہ اداروں کی جانب سے صرف یقین دہانی کرائی جاتی ہے شہریوں نے حکومت سے فوری صفائی اور سڑک کی مرمت کے اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔
[ad_2]
Source link