ملک کے پہاڑی علاقوں اور شمالی ہند میں شدید ٹھنڈ کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیر اور منگل کو کشمیر سمیت جموں ڈویژن کے اونچے پہاڑی علاقوں میں اچھی خاصی برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔ 6 جنوری کو ہماچل پردیش کے اونچے علاقوں میں برفباری اور نچلے علاقوں میں بارش کے لیے آرینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
پہاڑوں پر فعال ‘ویسٹرن ڈسٹربینس’ کی وجہ سے اب مغربی ہوائیں مشرق کی طرف بڑھنے والی ہیں جس سے درجہ حرارت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ ‘ویسٹرن ڈسٹربینس’ کے اثر سے اتر پردیش کے مراد آباد، سنبھل، امروہا، رام پور اور بجنور ضلعوں میں بارش کے آثار ہیں۔ یوپی کے زیادہ تر حصوں میں پیر کی صبح شدید کہرا چھائے رہنے کا امکان ہے۔