
کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے 28 اپریل کو انتخابات کا اعلان کیا۔ انہوں نے گورنر جنرل سے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے اور 28 اپریل کو انتخابات کرانے کی درخواست کی ہے۔
فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
کینیڈا کے نئے وزیر اعظم مارک کارنی نے 28 اپریل 2025 کو ملک میں فوری انتخابات کا اعلان کیا۔ انہوں نے اس فیصلے کی وجہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی پالیسیوں اور ان سے لاحق خطرات کو قرار دیا۔وزیر اعظم کارنی کے بیان سے واضح ہے کہ کینیڈا اور امریکہ کے تعلقات کشیدہ ہو چکے ہیں۔ یہ دونوں ممالک، جو کبھی قریبی اتحادی اور تجارتی شراکت دار تھے، اب بہت سے معاملات پر آپس میں دست و گریباں ہیں۔
کارنی، جنہوں نے مارچ میں جسٹن ٹروڈو کی جگہ لبرل پارٹی کے رہنما کے طور پر لی، اپنی انتخابی مہم کا آغاز منفی سیاست کے خلاف ایک مضبوط پیغام اور امریکی ٹیرف کی مخالفت کرنے کے عزم کے ساتھ کیا ہے۔ انہوں نے اسے ملک کی حالیہ تاریخ کے اہم ترین انتخابات میں سے ایک قرار دیا۔
کارنی اوٹاوا کے نیپین حلقے سے الیکشن لڑیں گے۔ انہوں نے امریکہ کے ساتھ بڑھتی ہوئی تجارتی جنگ کے درمیان کسانوں اور کاروباروں کی حمایت کا وعدہ کیا۔ اس نے کہا”ہمارے ملک کو فیصلہ کن اقدام کی ضرورت ہے۔” انہوں نے ٹرمپ کے محصولات کا مقابلہ کرنے اور کینیڈا کی معیشت کو مضبوط کرنے کا عزم کیا۔
اپنے مخالفین کو نشانہ بناتے ہوئے، کارنی نے کہا کہ “جب آپ نے خود کچھ بھی نہیں بنایا ہے، تو ہر چیز کے بارے میں منفی ہونا آسان ہے۔” ان کا مزید کہنا تھا کہ منفیت نہ تو تجارتی جنگ جیت سکتی ہے اور نہ ہی کینیڈین شہریوں کی رہائش اور تعلیم کے اخراجات میں مدد کر سکتی ہے۔
انتخابی مہم 5 ہفتے تک جاری رہے گی جس میں 343 پارلیمانی نشستوں کے لیے ووٹنگ ہوگی۔ تاہم، اصل مقابلہ مارک کارنی کی لبرل پارٹی اور پیئر پوئیلیور کی کنزرویٹو پارٹی کے درمیان متوقع ہے۔ پارلیمنٹ میں جو بھی پارٹی اکثریت حاصل کرے گی وہ اگلی حکومت بنائے گی۔
ڈونالڈ ٹرمپ کئی بار دعویٰ کر چکے ہیں کہ کینیڈا کو امریکہ کی 51ویں ریاست بننا چاہیے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کینیڈین اسٹیل اور ایلومینیم پر بھی ٹیرف لگا دیا ہے جس کا اطلاق 2 اپریل سے ہو گا۔ ٹرمپ کے ان تبصروں نے کینیڈا میں قوم پرستانہ جذبات کو تقویت دی ہے، الیکشن میں کارنی کی پوزیشن کو مزید مضبوط کیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔