
کرو-10 کے اراکین ڈٓاکنگ کے بعد سنیتا ولیمس اور بُچ ولمور سے ملے۔ اس دوران سنیتا اور ولمور ساتھی خلا بازوں کو دیکھ کر چہکتے اور مستی کرتے ہوئے دکھائی دیے۔
ویڈیو گریب
بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر 9 مہینوں سے پھنسی سنیتا ولیمس اور ان کے ساتھ بچ ولمور کی واپسی کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔ خلائی مسافروں کو واپس زمین پر لانے کے لیے اسپیس ایکس کا خلائی جہاز کُرو-10 نئے مسافروں کو لے کر آئی ایس ایس پر پہنچ چکا ہے۔ جہاز سے اسپیس اسٹیشن پر پہنچے مسافروں کو دیکھتے ہی وہاں پر موجود سبھی لوگوں کے چہرے پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ سنیتا اور ولمور نے نئے مسافروں کا استقبال گلے لگا کر کیا۔ اس لمحہ کی تصویر سوشل میڈیا پر خوب تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
کرو-10 کے اراکین ڈٓاکنگ کے بعد سنیتا ولیمس اور بُچ ولمور سے ملے۔ اس دوران سنیتا اور ولمور کے چہرے کی خوشی صاف نظر آ رہی تھی۔ وہ ساتھی خلا بازوں کو دیکھ کر چہکتے اور مستی کرتے ہوئے دکھائی دیے۔
واضح رہے کہ ایک دن پہلے یعنی جمعہ کو خلائی اسٹیشن کے لیے فالکن راکیٹ کے سہارے اُڑان بھرنے والے اسپیس کرافٹ کرو-10 میں امریکہ، جاپان اور روس کی نمائندگی کرنے والے 4 نئے مسافر وہاں پر پہنچے ہیں، جن کے نام ہیں این میک کیلن، نکول آئرس، توکیہ اونشیی، کیرل پیسکوو۔ یہ لوگ یہاں پر اگلے کچھ دنوں تک بُچ ولمور اور سنیتا ولیمس سے خلائی اسٹیشن کے بارے میں معلومات حاصل کریں گے۔ اس کے بعد اس ہفتہ کے آخر تک سنیتا اور بُچ اپنے 9 مہینے کی مہم کو ختم کرکے اسی جہاز سے واپس زمین کی طرف اڑان بھریں گے۔ واپسی کی اس اڑان میں سنیتا ولیمس کے ساتھ نک ہیگ، ولمور اور گوربونوو ہوں گے۔
‘ناسا’ کے مطابق موسم کے صحیح رہنے پر اسپیس ایکس کیپسول بدھ سے پہلے خلائی اسٹیشن سے الگ ہو جائے گا اور فلوریڈا کے ساحل پر اترے گا۔ معلوم ہو کہ سنیتا ولیمس اور بُچ ولمور کی واپسی میں خود امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی دلچسپی ہے۔ انہوں نے اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک کو بھی اس کی ذمہ داری دی ہے۔ ٹرمپ نے کچھ ہی دن پہلے کہا تھا کہ بائیڈن نے سنیتا اور بُچ کو خلا میں ہی چھوڑ دیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔