ممبئی انڈینز نے دوسری بار ویمنز پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ دہلی کیپٹلس ایک مرتبہ پھر فائنل میں ہار گئی۔
تصویر بشکریہ آئی اے این ایس
تصویر بشکریہ آئی اے این ایس
ویمنز پریمیئر لیگ کے فائنل میں ممبئی انڈینز نے دہلی کیپٹلز کو 8 رنز سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی ممبئی انڈینز دوسری بار ڈبلیو پی ایل چیمپئن بن گئی ہے۔ ممبئی کے بریبورن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں ممبئی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 149 رنز بنائے۔ جواب میں دہلی کیپٹلز نے آخر تک مقابلہ کیا لیکن ہدف سے 8 رن کم رہ گئی۔ میچ آخری اوور تک چلا لیکن کپتان میگ لیننگ دہلی کو مسلسل تیسرا فائنل ہارنے سے نہیں بچا سکیں۔
ڈبلیو پی ایل 2025 ٹورنامنٹ میں ایک بار پھر پیچھا کرنے والی ٹیم بریبورن اسٹیڈیم میں ہار گئی ہے۔ ٹاس ہارنے کے بعد ممبئی کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرنے آئی۔ خراب آغاز کے بعد، کپتان ہرمن پریت کور اور نیٹ سکیور برنٹ نے 89 رنز کی شراکت قائم کر کے ممبئی انڈینز کو مستحکم کیا۔ ایک طرف ہرمن پریت نے 66 رنز کی کپتانی کی اننگز کھیلی تو دوسری طرف اسکائیور برنٹ نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔
جب دہلی کی باری آئی تو ماریزان کیپ اور جمائما روڈریگس کے علاوہ کوئی بھی بڑی اننگز نہیں کھیل سکا۔ کیپ نے 40 اور روڈریگز نے 30 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ نکی پرساد آخر تک کریز پر موجود رہیں۔ حالات ایسے تھے کہ دہلی کے پاس صرف ایک وکٹ بچا تھا اور اسے جیت کے لیے 14 رنز بنانے تھے۔ دہلی ایک ایک کر کے رن لیتی رہی جس کے نتیجے میں ہدف 1 گیند میں 10 رن بن گیا۔ آخری گیند پر صرف 1 رن آیا جس کی وجہ سے ممبئی نے یہ میچ 8 رن سے جیت لیا۔
یہ دوسری بار ہے جب ممبئی انڈینس نے ڈبلیو پی ایل کا خطاب جیتا ہے۔ اس سے قبل ممبئی پہلے ویمنز پریمیئر لیگ کے سیزن کی فاتح رہی تھی۔ اس میچ میں ممبئی انڈینز نے دہلی کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی، وہیں اس بار دہلی کو 8 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ممبئی واحد ٹیم ہے جو دو بار ڈبلیو پی ایل چیمپئن بنی ہے۔ دہلی کے نام ایک شرمناک ریکارڈ جڑ گیا ہے کیونکہ اس نے لگاتار ایک، دو نہیں بلکہ تین فائنل ہارے ہیں۔ 2023 میں اسے ممبئی انڈینز کے ہاتھوں شکست ہوئی، 2024 میں آر سی بی نے اور اب ایک بار پھر ممبئی انڈینز کے ہاتھوں شکست ہوئی اور ممبئی انڈینز نے ٹائٹل جیتا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔