[ad_1]
کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رات شروع ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث کے الیکٹرک کے 288 فیڈر ٹرپ کر گئے۔
بارش شروع ہوتے ہی شہر کے متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے، لی مارکیٹ ، لیاری ، گارڈن ، رامسوامی ، سٹی ریلوے کالونی میں بجلی بند ہو گئی۔
پرانا گولیمار ، پیتل گلی ، و حیدرآباد اور جہانگیر آباد میں بھی بجلی غائب ہے۔
بفرزون ، نارتھ ناظم آباد ، نارتھ کراچی اور نیو کراچی میں بارش کے ختم ہونے کے بعد بھی بجلی کی فراہمی بند ہے۔
سرجانی ، گلشن اقبال، گلستان جوہر اور ڈالمیا سمیت کورنگی ، لانڈھی، بھینس کالونی، اورنگی ٹاؤن بنارس ، پاپوش ، لسبیلہ اور پٹیل پاڑہ میں بجلی فراہمی معطل ہے۔
کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بجلی فراہمی کا سسٹم مستحکم ہے، حفاظتی اقدامات کے تحت بعض علاقوں میں بجلی بند کی گئی ہے۔
[ad_2]
Source link