
آئی اے این ایس سے بات چیت میں آتشی نے کہا، ’’بی جے پی نے انتخابات سے پہلے دہلی کی خواتین کو کئی وعدے کیے تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ 8 مارچ سے پہلے ہر خاتون کو ڈھائی ہزار روپے دیے جائیں گے لیکن وہ وعدہ جھوٹا نکلا۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا مفت سلنڈر کا وعدہ بھی صرف ایک جملہ تھا؟‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ دہلی کے مختلف علاقوں میں خواتین بی جے پی کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں اور خالی گیس سلنڈر لے کر سڑکوں پر اپنی آواز بلند کر رہی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت واضح کرے کہ آیا خواتین کو ہولی پر مفت گیس سلنڈر ملے گا یا نہیں!