[ad_1]
کراچی: شہر قائد میں چہلم حضرت امام حسین کے جلوس کے لیے سیکیورٹی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
جلوس کی سیکیورٹی کے لیے ایم اے جناح روڈ، صدر، ایمپریس مارکیٹ، ٹاور صدر اور کھارادر کی دکانیں اور مارکیٹیں سیل کر دی گئی ہیں۔
جلوس کے راستوں کی تمام گلیوں کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا، جلوس کے روایتی راستوں کی پولیس اور رینجرز کے ذریعے سخت نگرانی کرائی جا رہی ہے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا تھا کہ جلوس کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، جلوس کی نگرانی کے لیے اضافی سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے گئے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جلوس کی سیکیورٹی کے لیے پانچ ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی انجام دینگے، جلوس کی فضائی نگرانی ہے بھی کی جائے گی، رینجرز کی بھی نفری جلوس کی سیکیورٹی کے لیے تعینات کی گئی ہے۔
[ad_2]
Source link