
[ad_1]
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے ڈی جی تعیناتی کیس میں سینیئر افسر ڈاکٹر شہزاد افضل کی جگہ جونیئر افسر کی تعیناتی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
جسٹس بابر ستار نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ذیلی ادارے پاکستان اسٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے ڈی جی تعیناتی کیس کی سماعت کی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر اعظم کے سیکرٹری اسد الرحمان گیلانی کو طلب کیا جس پر وزیر اعظم کے سیکرٹری عدالت میں پیش ہوگئے۔ وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل جسٹس بابر ستار کی عدالت میں موجود ہیں۔
کیس کی سماعت کچھ دیر بعد ہوگی۔
[ad_2]
Source link