[ad_1]
کراچی: لیاری میں پولیس نے حساس ادارے کے ہمراہ ٹارگٹڈ چھاپہ مارا، ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق چھاپہ لیاری گینگ وار کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر مارا گیا، ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی۔
عارف عزیز کا کہنا ہے کہ زخمی ملزم کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے اور علاقے میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔
زخمی ملزم سے اسلحہ اور بڑی تعداد میں ایمونیشن برآمد کر لیا گیا ہے، ملزم کی شناخت کامران عرف کامی کے نام سے ہوئی ہے۔
ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے کہا کہ ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ اور دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
[ad_2]
Source link