واشنگٹن / ریاض: سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان نے اپنے قتل کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
امریکی میگزین پولیٹیکو کی رپورٹ کے مطابق محمد بن سلمان نے امریکی کانگریس کے ارکان سے گفتگو میں قتل کا خدشہ ظاہر کیا۔
رپورٹ کے مطابق محمد بن سلمان نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے اور امریکا کے ساتھ غیر مشروط تعاون کے معاملے پر میں اپنی جان خطرے میں ڈالی اور مجھے اس وجہ سے کسی بھی وقت نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد بن سلمان نے اس بات کا ذکر کیا کہ اس خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری ہے کہ معاہدے میں فلسطینی ریاست کے قیام کےلیے فوری راستہ بھی شامل کیا جائے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس اراکین سے گفتگو میں سعودی ولی عہد نے مصر کے مقتول صدر انور سادات کا حوالہ دیا اور کہا کہ انہیں بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی پاداش میں قتل کیا گیا تھا۔