کراچی: ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے غیرملکی کوچز کے ساتھ زبان کے مسئلے کا اعتراض رد کر دیا۔
فاسٹ بولر نسیم شاہ نے چند روز قبل میڈیا سے بات چیت میں کہا تھا کہ غیرملکی کوچز کے ساتھ کام کرنے میں زبان کا مسئلہ حائل رہتا ہے، اس کیلیے آپ کو کسی اور سے اپنی بات کہلوانا پڑتی ہے، اپنی زبان سمجھنے والے کوچز کے ساتھ کافی آسانی رہتی ہے۔
مزید پڑھیں: گیری کرسٹن بھارت سے ویڈیو کال پر قومی کرکٹرز سے مخاطب ہوگئے
تاہم شان مسعود ان سے اتفاق نہیں کرتے، ان کا کہنا ہے کہ آپ کو مختلف ڈریسنگ رومز میں انٹرنیشنل کوچز کے ساتھ کام کرنا پڑتا ہے، اب کمیونیکیشن کا فرق مسئلہ نہیں رہا ہے، اس سے پہلے بھی غیرملکی کوچز پاکستان ٹیم کے ساتھ کام کرتے رہے ہیں۔