[ad_1]
کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام شروع کر دیا ہے۔
یہ تمام تیاریاں آئندہ برس شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں ہیں، جو فروری میں شیڈول ہے، نسیم الغنی انکلوڑر سے اقبال قاسم انکلوڑر گرانے کیلیے بھارتی مشینری استعمال کی گئی، مینوئل اسکور بورڈ ٹاور بھی گرایا جائے گا۔
نئے اسٹرکچر میں میڈیا باکسز بھی شامل ہوں گے، جس میں براڈ کاسٹرز اور کمنٹیٹرز کے لیے ایریا بھی مختص ہوگا، نئے میزبان باکس کے علاوہ میڈیا گیلری کو بھی ازسرنو ترتیب دیا جائیگا۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی 2025؛ آئی سی سی کی مشاورت سے بجٹ کو حتمی شکل دیدی گئی
اسی میدان پر بنگلہ دیش سے شیڈول دوسرے ٹیسٹ کے موقع پر تعمیراتی کام کو عارضی طور پر روک دیا جائیگا لیکن اس کے اختتام پر اس کا دوبارہ آغاز کردیا جائیگا۔
پاکستان آئندہ برس فروری سے مارچ تک تین بڑے شہروں کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کریگا۔
گروپ اے میں میزبان پاکستان کے ہمراہ بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش موجود ہیں جبکہ گروپ بی کو آسٹریلیا، انگلینڈ، افغانستان اور جنوبی افریقہ سے مکمل کیا گیا ہے، آئی سی سی نے ایونٹ کے لیے 70 ملین ڈالر کے بجٹ کی منظوری دی ہے۔
[ad_2]
Source link