[ad_1]
ممبئی: بالی وڈ انڈسٹری کے دو بڑے سپر اسٹارز عامر خان اور سنی دیول کی نئی تاریخی فلم ’لاہور1947‘ کی شوٹنگ مکمل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق راج کمار سنتوشی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کی شوٹنگ 70 دن میں بغیر کسی وقفے کے جاری رہی تھی۔
ذرائع کے مطابق فلم کی پوسٹ پروڈکشن کا آغاز جلد ہوجائے گا اور اس کے بعد اگر اضافی شوٹنگ کی ضرورت ہوئی تو کی جائے گی۔
’لاہور1947‘ کیلئے ہجوم کے متعدد مناظر شوٹ کیے گئے ہیں جبکہ اس میں تقسیم کے وقت ٹرین کا ایک بڑا منظر شوٹ کیا گیا ہے جس میں کہانی اور جذبات کو ایک نئے انداز میں سامنے لانے کی کوشش کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عامر خان نے اپنی نئی فلم میں سنی دیول کے بیٹے کرن کو بھی شامل کرلیا
فلم کی کاسٹ میں کرن دیول، پریتی زنٹا، شبانہ اعظمی، ابھیمانیو سنگھ اور علی فضل بھی شامل ہیں۔
شبانہ اعظمی ’لاہور1947‘ میں دھرمیندر کے بیٹے سنی دیول کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔
’لاہور1947‘ میں اداکارہ ایک ایسی ہندو ماں کا کردار ادا کریں گے جو تقسیم کے وقت اپنی اس حویلی کو چھوڑنے سے انکار کردیتی ہے جو ایک مسلم مہاجر خاندان کو الاٹ ہو جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شبانہ اعظمی اور سنی دیول پہلی مرتبہ فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے
سنی دیول کے مدمقابل پریٹی زنٹا ہیروئن کا کردار نبھائیں گی اور اس سے قبل 2018 میں یہ دونوں ’بھیا جی سپر ہٹ‘ میں ساتھ کام کرچکے ہیں۔
[ad_2]
Source link