کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں پیر اور منگل کو بارش کا امکان برقرار رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے جاری اعداوشمار کے مطابق سب سے زیادہ بارش یونیورسٹی روڈ پر 4.2 ملی میٹرریکارڈ ہوئی، صدر میں 4، کورنگی میں 2.4، ناظم آباد میں 2.2، اولڈ ائیرپورٹ 2، گلشن حدید، کیماڑی، پی ایف بیس مسرور میں 1.5 جبکہ جناح ٹرمینل، شاہراہ فیصل اور قائد آباد میں ایک ملی میٹر بارش ہوئی۔
شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31.5 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد رہا۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق پیر اور منگل شہر میں ہلکی بارش کا امکان برقرار رہے گا، اگلے 3 روز کے دوران موسم معتدل اور زیادہ سے درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
نئے مون سون سسٹم کے تحت دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی بارش کا سلسلہ برقرار رہ سکتا ہے۔