
لپ اسٹک خواتین کی زندگی کا وہ اہم جزو ہے جس کے بغیر ان کی کسی بھی تقریب کی تیاری ادھوری سی رہتی ہے۔
تاہم خواتین کو شاید اس بات کا علم نہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر لگائی جانے والی مہنگی لپ اسٹک آپ کی صحت کیلئے خطرناک ہے۔
لپ اسٹک کا مسلسل استعمال صحت کے مسائل کا باعث بن سکتی ہے،
خاص طور پر ان لوگوں میں جو 24 گھنٹوں کے دوران 2 سے 3 بار لپ اسٹک لگاتے ہیں۔
لپ اسٹک جتنی گہرے رنگ کی ہوگی اس میں زہریلے کیمیکل کی مقدار بھی اتنی ہی زیادہ ہوگی۔
لپ اسٹک کا باقاعدگی سے استعمال جسم میں کرومیم کی مقدار کو ضرورت سے زیادہ بڑھا دیتا ہے، جو پیٹ میں ٹیومر (رسولی) کا باعث بن سکتا ہے۔
لپ اسٹک کا استعمال ہونٹوں پر الرجی کا باعث بھی بن سکتا ہے اور اس میں موجود کیمیکل اینڈوکرائن سسٹم کو بھی متاثر کر سکتے ہیں۔
احتیاتی تدابیر کیا ہیں؟
اگر آپ لپ اسٹک لگانا چاہتے ہیں تو اسے لگانے سے پہلے اپنے ہونٹوں پر پیٹرولیم جیلی لگا لیں اس سے آپ کے ہونٹوں کو کم نقصان پہنچے گا۔
حمل کے دوران بھی لپ اسٹک کا زیادہ استعمال کرنے سے پرہیز کریں۔
لپ اسٹک کا استعمال ہفتے میں 2 سے 3 بار سے زیادہ نہ کیا جائے اورکیمیکل فری لپ اسٹک کا انتخاب کریں۔