[ad_1]
ٹیکسلا پولیس نے کی اہم کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے اندھے قتل کا معمہ حل کرلیا اور مقتولہ کے شوہر کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم اللہ دتہ نے رشتے کے تنازعہ پر بیوی کو قتل کرکے واقعہ کو واردات کا رنگ دینے کی کوشش کی، ملزم اللہ دتہ نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کروایا کہ اس کی اہلیہ کو کسی نامعلوم شخص نے قتل کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے تمام ٹیکنیکل ذرائع اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے قتل کا سراغ لگا لیا۔
ایس پی پوٹھوہار نے کہا کہ ملزم کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، ملزمان کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔
[ad_2]
Source link