[ad_1]
الیکشن کمیشن کے مطابق دہلی اسمبلی انتخابات کے اعلان کے بعد دہلی میں مثالی ضابطہ اخلاق نافذ ہو جائے گا، جو تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع دینے کے لیے ضروری ہوتا ہے۔ عام آدمی پارٹی کی نظر ہیٹ ٹرک پر ہے، کیونکہ 2015 میں 67 سیٹوں کے بعد 2020 میں 62 سیٹوں پر جیت حاصل کی تھی۔ تاہم، بھارتیہ جنتا پارٹی گزشتہ دو انتخابات میں دہائی تک نہیں پہنچ پائی تھی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے اس بات کا بھی عندیہ دیا گیا ہے کہ دہلی اسمبلی انتخابات ایک ہی مرحلے میں مکمل کیے جا سکتے ہیں۔ یہ انتخابات الیکشن کمیشن کے موجودہ سربراہ راجیو کمار کے قیادت میں ہو سکتے ہیں، جو 18 فروری کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے۔
[ad_2]
Source link