[ad_1]
بالی ووڈ کی خوبرو سپر اسٹار دیپیکا پڈوکون نے بھارتی سینما کی سب سے کامیاب اور زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ کے طور پر اپنی پہچان بنالی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ان کے فلمی کیریئر میں اب تک کی مجموعی آمدنی 10 ہزار 2 سو کروڑ تک پہنچ چکی ہے، جس میں 8 ہزار کروڑ بھارتی فلموں سے اور 2 ہزار کروڑ ان کی واحد ہالی ووڈ فلم ’XXX: The Return of Xander Cage‘ سے شامل ہیں۔
گزشتہ دو سالوں میں دیپیکا کی کئی بڑی ریلیز نے انہیں یہ مقام دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ شاہ رُخ خان کے ساتھ ان کی فلم ’پٹھان‘، ‘جوان، اور تامل انڈسٹری کے سپر اسٹار پربھاس کے ساتھ کامیاب فلم ’کلکی 2898 اے ڈی‘ جیسی فلموں نے 1 ہزار کروڑ بھارتی روپے سے زیادہ کمائی کی۔
جبکہ ’فائٹر‘ اور ’سنگھم اگین‘ نے 300 کروڑ سے زائد کمائے، اس طرح ان پانچ فلموں کے ذریعے دیپیکا نے اپنے کیریئر کے باکس آفس مجموعے میں 4 ہزار کروڑ بھارتی روپے کا اضافہ کیا۔
اگرچہ ان کی کئی فلموں کی کامیابی کا کریڈٹ ان کے ساتھی ہیرو کو دیا جاتا ہے، جیسے شاہ رخ خان کے ساتھ ’جوان‘ یا پربھاس کے ساتھ ’کلکی ‘ لیکن ’پدماوت‘ جیسی کامیاب فلموں میں انہوں نے اپنی انفرادی طاقت بھی ثابت کی ہے جو بلاک بسٹر فلم تھی۔ دیپیکا کی کامیابی نے انہیں نہ صرف بھارتی سینما بلکہ عالمی سطح پر بھی بےحد شہرت دی ہے۔
حال ہی میں بیٹی ’دعا‘ کو جنم دینے والی اداکارہ دیپیکا پڈوکون سنگھ گزشتہ روز 39 برس کی ہوگئی ہیں اور انہوں نے صرف 18 برس کے کیریئر میں اس قدر کامیابی حاصل کی ہے کہ پریانکا چوپڑا، ایشوریا رائے اور عالیہ بھٹ جیسی کامیاب اداکاراؤں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
[ad_2]
Source link