[ad_1]
پریس بیانیہ میں بتایا گیا ہے کہ بدھ ایئر کے ایک طیارہ کے بائیں انجن میں آگ لگ گئی تھی جس کی وجہ سے وہ راجدھانی کاٹھمنڈو سے 43 کلومیٹر مشرق میں پہنچ گیا، پھر سنگل انجن پر فلائی کر یہ کاٹھمنڈو لوٹ آیا۔
نیپال میں ایک بڑا طیارہ حادثہ ہوتے ہوتے بچ گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ بدھ ایئرلائنس کے ایک مسافر طیارہ میں پرواز کے دوران آگ لگ گئی۔ یہ آگ طیارہ کے بائیں انجن میں لگی جس کے بعد کاٹھمنڈو میں تریبھون انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اس کی مشکل حالات میں مینوئل لینڈنگ کرائی گئی۔ طیارہ میں عملہ کے اہلکاروں سمیت 76 لوگ سوار تھے۔ اس حادثہ میں ابھی تک کسی ہلاکت کی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔
نیپال حکومت کی طرف سے جاری ایک پریس بیانیہ میں حادثہ کی تصدیق کی گئی ہے۔ پریس بیانیہ میں بتایا گیا ہے کہ ’بدھ ایئر‘ کے ایک طیارہ کے بائیں انجن میں آگ لگنے کی وجہ سے وہ راجدھانی کاٹھمنڈو سے 43 کلومیٹر مشرق میں پہنچ گیا۔ اس کے بعد سنگل انجن پر فلائی کر کے یہ کاٹھمنڈو لوٹ آیا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ صبح 11.15 بجے اس طیارہ کی تریبھون انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مینوئل لینڈنگ کرائی گئی۔ طیارہ میں سوار سبھی مسافر اور عملہ کے اہلکار مکمل طور سے محفوظ ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ طیارہ کے وی او آر تکنیک سے لینڈنگ کرائی گئی۔ وی او آر لینڈنگ پائلٹوں کے لیے ایک ایسا طریقہ ہے جس کے تحت وہ وی او آر (ویری ہائی فریکوئنسی اومنی ڈائریکشنل رینج) نامی گراؤنڈ پر مبنی ریڈیو اسٹیشن سے ڈائریکشن کا استعمال کر طیارہ کو نیویگیٹ کرتے ہیں اور اس کی ہی مدد سے طیارہ کی لینڈنگ کرائی جاتی ہے۔ یہ تکنیک پائلٹوں کو رَنوے کے ساتھ لائن اَپ کرنے میں مدد کرتی ہے۔ ایسا خاص کر تب ہوتا ہے جب پائلٹ واضح طور سے سامنے نہیں دیکھ پاتے ہیں۔ بہرحال، بدھ ایئر کے اس طیارہ کو حادثہ کا سامنا کیوں کرنا پڑا، انجن میں خرابی کی وجہ کیا ہے، ان معاملوں کی جانچ کی جا رہی ہے۔
[ad_2]
Source link