قومی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ کہ چین میں پھیلنے والا ہیومن میٹا نیومو وائرس پہلے سے پاکستان میں موجود ہے۔
قومی ادارۂ صحت اسلام آباد کے مطابق ایچ ایم پی وی کی پاکستان میں پہلی دفعہ تشخیص 2 دہائیوں قبل 2001ء میں ہوئی تھی، 2015ء میں ہیومن میٹا نیومو وائرس کے پمز اسلام آباد میں 21 کیس سامنے آئے تھے۔
این آئی ایچ حکام کے مطابق عالمی ادارۂ صحت نے فی الحال ایچ ایم پی وی کے حوالے سے کوئی ایڈوائزری جاری نہیں کی ہے، چین میں ایچ ایم پی وی کی صورتِ حال پر این سی او سی کا اجلاس منگل کو ہو گا۔
بتایا گیا ہےکہ پاکستان میں اس وقت موسمی انفلوئنزا، خاص طور پر انفلوئنزا اے اور بی کے کئی کیسز سامنے آ رہے ہیں۔