[ad_1]
کراچی: پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان سعد بیگ نے کہا کہ مجھے سرفراز احمد جیسی کپتانی پسند ہے، ان سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔
سعد بیگ نے انڈر 19 ورلڈ کپ 2023 میں گرین شرٹس کی باگ ڈور سنبھالی جہاں ٹیم نے سیمی فائنل تک رسائی پائی تھی، ’’کرکٹ پاکستان‘‘ کو انٹرویو میں سعد نے کہا کہ میں نے اپنا کرکٹ سفر گلیوں میں ٹیپ بال سے شروع کیا، جس کے بعد والد نے کسٹمز اکیڈمی میں داخل کرا دیا۔
انڈر 13 اور انڈر 16 میں 3 برس پرفارم کرنے کے بعد پی جے ایل میں موقع پایا، انھوں نے بتایا کہ میں راشد لطیف کی طرح وکٹ کیپر بننا چاہتا تھا، میں ان سے بہت متاثر ہوں، وہ اپنے وقت کے بہترین وکٹ کیپر رہے۔
مزید پڑھیں: انڈر-19 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی
مجھے ایشیا کپ میں بطور پاکستانی کپتان شرکت کا موقع ملا، پی ایس ایل میں شعیب ملک سے بھی بہت کچھ سیکھا، انڈر 19 ورلڈ کپ سے قبل سرفراز احمد نے مفید مشورے دیے تھے، وہ خود بھی انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کا تجربہ رکھتے تھے۔
میں نے ان سے بھی بہت کچھ سیکھا، انھوں نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا، میں انھیں بہت پسند کرتا ہوں، وہ فیلڈ میں ہمہ وقت متحرک رہتے ہیں، میں بھی ان کی طرح کپتانی کرنا پسند کرتا ہوں، ہمارا یکساں مقصد ہمیشہ فتح کا حصول ہوتا ہے۔
[ad_2]
Source link