
رپورٹ کے مطابق ملک کے ان سات بڑے شہروں میں دہلی-این سی آر سب سے آگے رہا، جہاں 950 لگژری مکانات کی فروخت درج کی گئی۔ دوسرے نمبر پر ممبئی رہا، جس کی مجموعی فروخت میں 23 فیصد حصہ داری رہی۔ جنوبی ہندوستان کے شہروں میں بنگلورو نے سب کو حیران کر دیا، جہاں جنوری تا مارچ 2025 کے دوران 190 لگژری یونٹس فروخت ہوئے، جبکہ پچھلے سال اسی مدت میں یہ تعداد صرف 20 تھی، یعنی ایک سال میں تقریباً 850 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔
رپورٹ میں چنئی اور کولکاتا کی مشترکہ حصہ داری صرف 5 فیصد رہی۔ اگر سیگمنٹ کی بات کریں تو لگژری اور ہائی-اینڈ ہاؤسنگ کی مجموعی فروخت میں 27 فیصد، جبکہ مڈ-اینڈ سیگمنٹ کی حصہ داری 25 فیصد رہی، جو اس بات کی علامت ہے کہ صارفین کی ترجیحات میں نمایاں تبدیلی آ رہی ہے۔