[ad_1]
لاہور:
پنجاب پولیس نے کچے کے علاقے میں نئے سال کی پہلی بڑی کرروائی کی، جس میں خطرناک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کچہ ماچھکہ رحیم یار خان پولیس مقابلے میں اندھڑ گینگ کا خطرناک ڈاکو مارا گیا۔ کارروائی میں کلاشنکوف اور سیکڑوں گولیاں ہوئیں۔ ہلاک ڈاکو سب انسپکٹر رمضان سمیت 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث تھا، جس کی شناخت میر حسن عرف بگا چانڈیہ کے نام سے ہوئی۔
ہلاک ڈاکو پولیس پر فائرنگ، اغوا برائے تاوان، قتل، ڈکیتی جیسے متعدد سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا۔ ماچھکہ پولیس نے تنویر اندھڑ گینگ کی علاقے میں بڑی واردات کی خفیہ اطلاع پر سوترکی بچاؤ بند پر ناکا بندی کر رکھی تھی، جہاں ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
ڈاکوؤں کی جاب سے فائرنگ پر پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو مارا گیا جب کہ دیگر ساتھی فرار ہو گئے۔ ڈاکوؤں کے حملے میں تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے، تاہم گاڑی کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔
پولیس آپریشن میں ڈی ایس پی بھونگ، سرکل کے تمام ایس ایچ اوز ،ایلیٹ ٹیموں سمیت بھاری نفری نے حصہ لیا۔ پولیس کو بکتر بند گاڑیوں، بھاری ہتھیاروں کی مدد حاصل تھی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کامیاب کارروائی پر ڈی پی او رضوان عمر گوندل اور ماچھکہ پولیس ٹیم کو شاباش دی۔
[ad_2]
Source link