آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے مطالبہ کیا تھا کہ قزاقستان میں حادثہ کا شکار طیارہ پر غلطی سے گولی چلانے کی ذمہ داری روس لے۔ حادثہ کا شکار طیارہ میں 67 مسافر تھے جن میں سے 38 کی موت ہو گئی تھی۔
آذربائیجان کا حادثہ زدہ طیارہ، تصویر آئی اے این ایس
آذربائیجان ایئرلائنس کا طیارہ گزشتہ 25 دسمبر کو حادثہ کا شکار ہو گیا تھا۔ اس حادثہ کا ذمہ دار آذربائیجان نے روس کو ٹھہرایا تھا اور اس کے لیے روسی صدر ولادمیر پوتن نے معافی بھی مانگ لی ہے۔ اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ روس نے حادثہ کے ذمہ داروں کو سزا دینے کی قسم کھائی ہے۔ یہ دعویٰ آذربائیجان ی طرف سے کیا جا رہا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ روس نے قسم کھا لی ہے کہ وہ طیارہ حادثہ کے لیے ذمہ دار لوگوں کو سزا ضرور دلائے گا۔
یہ دعویٰ 30 دسمبر کو آذربائیجان کے ایڈووکیٹ جنرل نے کیا۔ انھوں نے بتایا کہ روسی جانچ ایجنسی نے ان سے وعدہ کیا ہے کہ قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ اس سے قبل آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے مطالبہ کیا تھا کہ قزاقستان میں حادثہ کا شکار ہوئے طیارہ پر غلطی سے گولی چلانے کی ذمہ داری روس لے۔ حادثہ کا شکارہ ہوئے اس طیارہ میں سوار 67 مسافروں میں سے 38 کی موت ہو گئی تھی اور کئی دیگر زخمی ہوئے تھے۔
بہرحال، روسی افسران کی طرف سے یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ طیارہ پر ان کی ایئر ڈیفنس میزائل نے حملہ کیا تھا۔ حالانکہ روسی صدر ولادمیر پوتن نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے معافی مانگی ہے، لیکن 29 دسمبر کو علییف نے روس پر معاملے کو ’کور اَپ‘ کرنے کا الزام لگایا۔ انھوں نے کہا کہ روسی افسر اس پورے حادثہ پر لیپا پوتی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔