[ad_1]
لاہور:
لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جب کہ صوبے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ خشک موسم کے باعث سردی کی شدت بڑھ گئی، پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند کا راج بھی برقرار ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 5 اور زیادہ سے زیادہ 15 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں جب کہ ائندہ 2 سے 3 روز تک موسم خشک اور سرد رہے گا۔
[ad_2]
Source link