دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اور عآپ کے قومی کنوینر اروند کیجریوال پر سیال مادہ پھینکنے والے شخص کے خلاف پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے اور اس سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔ واضح ہو کہ دہلی کے مالویہ نگر میں ‘پد یاترا’ کے دوران کیجریوال پر لکویڈ پھینک کر حملہ کیا گیا تھا۔
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ملزم اشوک کمار جھا کے خلاف معاملہ درج کر لیا گیا ہے اور اس کی نشاندہی پر ایک تہائی سے پانی سے بھرے 500 ملی لیٹر کی بوتل ضبط کر لی ہے۔ پولیس افسر نے کہا کہ دیگر سیکوریٹی ایجنسیوں کے ساتھ الگ الگ ٹیمیں جانچ کر رہی ہیں اور ملزم سے مشترکہ طور پر پوچھ تاچھ جاری ہے۔