جو روٹ نے 48 بار ٹیسٹ کی چوتھی پاری میں بلے بازی کی تھی جن میں ان کے نام 1607 رن درج تھے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف 23 رن بناتے ہی وہ سچن تندولکر کو پیچھے چھوڑ کر سرفہرست مقام پر قابض ہو گئے۔
نیوزی لینڈ دورے پر گئی انگلینڈ ٹیم نے ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں میزبان نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دیا ہے۔ کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں موجودہ دور کے مایہ ناز کرکٹر جو روٹ نے ایک ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر کے ایک ریکارڈ کو بھی توڑ دیا ہے۔ دراصل روٹ اب ٹیسٹ کی چوتھی پاری میں سب سے زیادہ رن بنانے کے معاملے میں سرفہرست بلے باز بن گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ سے قبل تک جو روٹ نے 48 بار ٹیسٹ کی چوتھی پاری میں بلے بازی کی تھی جن میں ان کے نام 1607 رن درج تھے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف 23 رن بناتے ہی وہ سچن تندولکر کو پیچھے چھوڑ کر سرفہرست مقام پر قابض ہو گئے۔
ٹیسٹ کی چوتھی پاری میں سب سے زیادہ رن بنانے کا ریکارڈ اب تک سچن تندولکر کے نام تھا۔ سچن کو اپنے 24 سالہ کیرئر میں چوتھی پاری میں 60 دفعہ بلے بازی کرنے کا موقع ملا انہوں نے کُل 1625 رن بنائے تھے۔ سچن کے ریکارڈ کو روٹ نے صرف 49 پاریوں میں ہی توڑ دیا۔ ان دونوں کے علاوہ دیگر 2 ایسے بلے باز ہیں جنہوں نے 1600 سے زائد رن بنائے ہیں۔ ان میں سے ایک ساؤتھ افریقہ کے گریم اسمتھ اور دوسرے انگلینڈ کے ہی الیسٹر کُک ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ یہ سال جو روٹ کے لیے بہترین رہا۔ رواں سال ہی انہوں نے انگلینڈ کے لیے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے کے معاملے میں الیسٹر کُک کو پیچھے چھوڑا تھا۔ الیسٹر کُک نے 161 ٹیسٹ میچوں میں 12472 رن بنائے تھے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے کے معاملے میں بھی روٹ 12777 رنوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر پہنچ چکے ہیں۔ فہرست میں ان سے اوپر صرف سچن تندولکر، راہل دراوڑ، رکی پونٹنگ اور جیکس کیلس ہی ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رن سچن تندولکر نے بنایا ہے انہوں نے 200 ٹیسٹ میچوں میں کُل 15921 رن بنائے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔