کانفرنس کا آغاز قاری شمس الحق کی تلاوت کلام پاک اور مفتی سید معصوم ثاقب کی نظامت سے ہوا۔ جمعیۃ علماء اتر پردیش کے صدر مولانا سید اشہد رشیدی نے ملک کے حالات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مشکلات ضرور ہیں لیکن مایوسی کی گنجائش نہیں۔
مولانا ارشد مدنی نے آخر میں کہا کہ وقف ترمیمی بل مسلمانوں کے حقوق پر براہِ راست حملہ ہے اور اسے کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے تمام اقوام کو آئین کی حفاظت کے لیے متحد ہونے کی اپیل کی۔
پریس ریلیز کے مطابق، جمعیۃ علماء ہند ملک میں نفرت کی سیاست کے خلاف اپنی تحریک جاری رکھے گی اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھنے والی تمام تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔