[ad_1]
آئرن کا شمار ایسے منرلز میں کیا جاتا ہے جو جسم میں سرخ خون کے خلیات کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور جسم کو آکسیجن مہیا کرتے ہیں۔
جسم میں آئرن کی کمی کا مطلب خون کی کمی ہے اور اس منرل کی کمی سے لوگ تھکاوٹ اور کمزوری سمیت سر درد جیسے مسائل کی شکایات بھی کرتے ہیں۔
مگر اچھی بات یہ ہے کہ عام دستیاب چند غذاؤں کے ذریعے آپ آئرن کی کمی کے مسئلے سے بچ سکتے ہیں۔
پھلیاں
پھلیوں میں دال، مٹر، سویابین اور چنے شامل ہیں جو طاقت کا خزانہ ہیں، یہ کھانے میں مزہ بھی دیتے ہیں اور ساتھ ہی جیب پر بھاری بھی نہیں پڑتے۔
گوشت
جو لوگ لال گوشت کا استعمال کرتے ہیں انہیں خون کی کمی کی شکایت نہیں ہوتی، آئرن کے ساتھ ساتھ لال گوشت امینو ایسڈ اور پروٹین حاصل کرنے کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔
کدو کے بیج
کدو کے بیجوں کا استعمال زیادہ تر سردیوں میں کیا جاتا ہے، کدو کے بیجوں میں آئرن کے ساتھ ساتھ زنک، میگنیشیم اور وٹامن اے کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔
ٹماٹر
ٹماٹر آئرن سے بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ جسم کو وٹامن سی بھی فراہم کرتے ہیں جو کہ آئرن کے جسم میں جذب ہونے کے عمل کو بہتر بناتا ہے۔
کشمش
کشمش بھی آئرن سے بھرپور میوہ ہے، جسے آسانی سے دلیہ، دہی یا کسی بھی میٹھی چیز میں شامل کرکے کھایا جاسکتا ہے بلکہ ویسے کھانا بھی منہ کا ذائقہ ہی بہتر کرتا ہے۔ تاہم ذیابیطس کے شکار افراد کو یہ میوہ زیادہ کھانے سے گریز کرنا چاہئے یا ڈاکٹر کے مشورے سے ہی استعمال کریں۔
خشک خوبانی
خون کی کمی سے بچانے کے لیے ایک اور بہترین میوہ خشک خوبانی ہے جس میں آئرن اور وٹامن سی کے ساتھ ساتھ فائبر بھی موجود ہوتا ہے جو کہ قبض سے بچانے میں مددگار جز ہے۔
شہتوت
اگر آپ نے کبھی اسے نہیں کھایا تو جان لیں کہ یہ آئرن سے بھرپور پھل ہے جس میں پروٹینز کی مقدار بھی کافی زیادہ ہوتی ہے جو کہ ہیموگلوبن کی سطح بڑھانے میں مدد دیتی ہے۔
کھجور
کھجور بے وقت کھانے کی لت پر قابو پانے میں مدد دینے والا موثر ذریعہ ہے جبکہ یہ آئرن کی سطح بھی بڑھاتی ہے۔ اس کے حوالے سے بھی ذیابیطس کے مریضوں کو احتیاط کی ضرورت ہے۔
انار
انار بھی ہیموگلوبن کی سطح بڑھانے میں مددگار پھل ہے جس کی وجہ اس میں وٹامن سی کی موجودگی ہے جو کہ آئرن کی موجودگی کو بڑھاتی ہے۔
تربوز
تربوز نہ صرف جسم میں پانی کی کمی پوری کرتا ہے بلکہ جسم میں موثر طریقے سے ہیموگلوبن کی سطح بھی بڑھاتا ہے۔
آلو بخارے
یہ پھل فائبر سے بھرپور ہے جو قبض کا بھی موثر علاج ثابت ہوتا ہے، مگر اس کے ساتھ ساتھ اس میں موجود آئرن ہیموگلوبن کی مقدار کو بڑھانے میں مددگار ہے۔
کلیجی
کلیجی فائبر، پروٹین، منرلز، وٹامنز اور آئرن سے بھرپور ہوتی ہے، اس کی معتدل مقدار میں استعمال خون کی کمی کو چند دنوں میں پورا کرنے کے لیے کافی ہے، تاہم اسے زیادہ کھانے سے گریز کرنا چاہئے۔
پالک
پالک آئرن سے بھرپور سبزی ہے اور اسے کھانا غذائی اجزاءکو بہت تیزی سے جسم میں ہونے میں مدد دیتا ہے۔
[ad_2]
Source link