[ad_1]
وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، بی جے پی صدرجے پی نڈا اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ان اسٹار کیمپینرز میں شامل ہیں۔
بھارتیہ جنتا پارٹی نے بدھ کے روز دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے 40 اسٹار کمپینرزکی فہرست جاری کی، جس میں وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، بی جے پی صدرجے پی نڈا اور یوگی آدتیہ ناتھ شامل ہیں۔
مرکزی وزراء راج ناتھ سنگھ، نتن گڈکری، پیوش گوئل، شیوراج سنگھ چوہان کے نام بھی بی جے پی کے اسٹار کمپینرزکی فہرست میں شامل ہیں۔ اس فہرست میں دھرمیندر پردھان، سردار ہردیپ سنگھ پوری، دیویندر فڑنویس، ہمنتا بسوا سرما، ڈاکٹر موہن یادو، پشکر سنگھ دھامی، بھجن لال شرما، نایاب سنگھ سینی، انوراگ ٹھاکر کے علاوہ منوج تیواری، دنیش لال یادو (نیرہوا)، ہیما مالنی، روی کشن، ہنس راج ہنس، اسمرتی ایرانی جیسے کئی فلمی ستاروں کے نام بھی شامل ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ دہلی میں 5 فروری کو ووٹنگ ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 8 فروری کو ہوگی۔ بی جے پی نے اب تک 59 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہےجبکہ عام آدمی پارٹی نے تمام امیدواروں کی فہرست اور کانگریس نے اب تک 68 کی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
[ad_2]
Source link