‘انڈین ایکسپریس’ میں شائع ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جسپریت بمراہ مارچ کے پہلے ہفتے تک فٹ ہو سکتے ہیں، جس کا سیدھا مطلب یہ ہے کہ چمپئنس ٹرافی کے گروپ اسٹیج کے مقابلے سے وہ باہر رہیں گے اور ناک آؤٹ مقابلے میں ہی اپنی گیند بازی کا جلوہ دکھا سکیں گے۔
رپورٹ میں ایک ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے “وہ (بمراہ) ری ہیب کے لیے این سی اے جائیں گے۔ شروعاتی رپورٹ کے مطابق انہیں فریکچر نہیں ہے لیکن بیک پر سوزش ہے اس لیے این سی اے ان کی ریکوری کو مانیٹر کرے گا اور وہ وہاں دو ہفتوں تک رہیں گے۔ لیکن اس کے بعد بھی انہیں ایک یا دو میچ کھیلنے ہوں گے، بھلے ہی وہ ان کی میچ فٹنیس جانچنے کے لیے کرائے جانے والے پریکٹس میچ ہوں۔”