[ad_1]

ہمارا سیاسی نظام آزاد نہیں غلام ہے، مفتی تقی عثمانی:فوٹو:فائل

ہمارا سیاسی نظام آزاد نہیں غلام ہے، مفتی تقی عثمانی:فوٹو:فائل

  کراچی: معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ دنیا میں انقلاب حکومت نہیں عوام کے ذریعے آتے ہیں۔

کراچی میں ایف پی سی سی آئی میں صنعتکاروں سے خطاب میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ سیاسی سطح پر ہم پر غلامی مسلط ہے۔ ہم آئی ایم ایف کے بغیر نہیں چل سکتے۔ دنیا میں انقلاب حکومت نہیں عوام کے ذریعے آتے ہیں۔ ایسی تحریک جو ملک کو غلامی سے نکالے وہ سیاسی سطح پر کامیاب نہیں ہوتی۔ ہمارا سیاسی نظام آزاد نہیں غلام ہے۔

مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا  کہ سود کےنظام کواللہ نے جنگ قراردیاہے توہم کیسے اس نظام کے تحت  ملک کو ترقی دے سکتے ہیں۔ سیاسی سطح پر سودی نظام کے حوالے سے کچھ نہیں ہورہا۔ میری اطلاعات کے مطابق اسٹیٹ بینک میں اس معاملے پر کمیٹی بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری گردن میں طوق ہے کہ یورپی ہونین کوایکسپورٹ کرتے ہیں توہمیں رعایت ملتی ہے۔ یورپی یونین نے جوتھوڑی مراعات دی ہوئی ہیں اس کے بدلے میں شرط رکھی ہےکہ ہم اپنے ملک میں ایل جی بی ٹی کوفروغ دیں۔ پاکستان کامطلب کیاکلمہ تھا لیکن ہم نے کلمے کوبھلادیا ہے۔ پاکستان میں انگریزوں کا نظام قائم کیا ہوا ہے۔

مفتی تقی عثمانی نے کہا سرکاری سطح پرامپورٹ پرپابندی لگائی جاتی ہے توعالمی ادارے رکاوٹ بن جاتے ہیں۔ تاجر اورعوام فیصلہ کرلیں کہ امپورٹڈ چیزیں استعمال نہیں کرنی ہیں۔ یہ تحریک چلائی جائے کہ غیرضروری درآمدی چیزیں نہیں منگوانا جو مسلمانوں کا گلاٹ کاٹ رہی ہیں۔

[ad_2]

Source link

By admin