[ad_1]
پاکستانی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے دوران شائقین نے حب الوطنی کے جذبے کا مظاہرہ کرنے کا بڑا منصوبہ بنالیا۔
گرین شرٹس مداح طارق نوید نے برسبین اسٹیڈیم میں موجود پاکستانی فین زون کے دستیاب تمام 800 ٹکٹس خرید لیے جہاں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ٹی20 میچ کیلئے 14 نومبر کو مدمقابل ہوں گی۔
نوید کا کہنا ہے کہ فین زون کے ٹکٹ خریدنے کا مقصد 800 شائقین کرکٹ کو جمع کرکے پاکستان کا ایک انسانی جھنڈا بنانا ہے، جس کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔
مزید پڑھیں: کرکٹ آسٹریلیا کا احسن اقدام، پاکستانی شائقین کیلئے فین زون بنانے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد پاکستانی ٹیم کے حوصلے بلند کرنا ہے جبکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے اپنے کرکٹرز کو قریب سے بیٹھا دیکھنا چاہتا ہوں۔
مزید پڑھیں: فین زون ٹکٹ کی قیمت کیا ہوگی، کرکٹ آسٹریلیا کا بڑا اعلان
نوید نے کہا پاکستان کرکٹرز دورہ آسٹریلیا کے دوران ہمارے مہمان ہیں اور اپنے ہیروز کو سپورٹ کرنا ہمارا فرض ہے تاکہ انہیں اپنے گھر کا احساس دلایا جاسکے۔
مزید پڑھیں: آسٹریلیا نے ون ڈے، ٹی20 سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا
خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم نومبر میں وائٹ بال سیریز کیلئے آسٹریلیا کا دورہ کرے گی جس میں تین ٹی20 اور تین ون ڈے میچز شامل ہیں۔
[ad_2]
Source link