[ad_1]

ناس ڈیم پارٹی کی حمایت کے بعد نومنتخب صدر کی پارلیمنٹ میں اکثریت 43 فیصد سے بڑھ کر 52 فیصد ہوگئی

ناس ڈیم پارٹی کی حمایت کے بعد نومنتخب صدر کی پارلیمنٹ میں اکثریت 43 فیصد سے بڑھ کر 52 فیصد ہوگئی

جکارتا: انڈونیشیا کے نو منتخب صدر پرابوو نے پارلیمنٹ میں بھی اکثریت حاصل کرلی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کی پارلیمنٹ میں تقریباً 10 فیصد حصہ رکھنے والی جماعت ناس ڈیم پارٹی نے نومنتخب صدر پرابوو سوبیانتو کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ناس ڈیم پارٹی کے سربراہ سوریا پالوہ نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ پرابوو کی حمایت فیصلہ ایک پُرسکون اور زیادہ پر امید ماحول کو فروغ دے گا اور آنے والی حکومت کے کام کو آسان بنائے گا۔

یاد رہے کہ انڈونیشیا کی سب سے بڑی اسلامی جماعت ناس ڈیم پارٹی نے اس سے قبل جکارتہ کے سابق گورنر اور نومنتخب صدر کے حریف امیدوار انیس باسویدان کی حمایت کی تھی۔

تاہم اب ناس ڈیم پارٹی کی حمایت کے بعد نومنتخب صدر کی پارلیمنٹ میں اکثریت 43 فیصد سے بڑھ کر 52 فیصد ہوگئی اور اس طرح ان کے لیے قانون سازی اور 2025 کے بجٹ کی منظوری کی راہ بھی ہموار ہوگئی۔

پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کرنے کے مرحلے کے بعد انڈونیشیا کے نومنتخب صدر اور سابق کمانڈر پرابوو سوبیاتتو، نائب صدر جبران راکابومنگ راکا 20 اکتوبر کو حلف اٹھالیں گے۔

 



[ad_2]

Source link

By admin