[ad_1]

سسرال والوں نے بچی پیدا ہوتے ہی ماں سے چھین لی تھی (فوٹو: اسکرین گریب)

سسرال والوں نے بچی پیدا ہوتے ہی ماں سے چھین لی تھی (فوٹو: اسکرین گریب)

 لاہور: ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی نے چھینی گئی نومولود بچی ماں کو واپس دلوادی۔

ترجمان سیف سٹیز کے مطابق سسرالیوں کی جانب سے بچی پیدا ہوتے ہی ماں سے چھین لی گئی، جس پر ملتان روڈ نواز شریف اسپتال سے ورچوئل چائلڈ سیفٹی سینٹر میں بچی چھننے کی کال موصول ہوتے ہی پولیس کو موقع پر روانہ کیا گیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق متاثرہ خاتون کے سسرال والوں نے تشدد کر کے اسے گھر سے نکال دیا تھا اور ڈلیوری کے بعد اسپتال سے نومولود بچی کو چھین کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی اور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کو بچی واپس دلوا دی۔

سسرال والوں نے پولیس کو آئندہ خاتون کو پریشان نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرا دی۔

سیف سٹیز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خواتین 15 پر کال کرکے 2 دبا کر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کر سکتی ہیں۔ کسی بھی گمشدگی کی اطلاع 15 کال کے ذریعے ورچوئل چائلڈ سیفٹی سینٹر میں کی جاسکتی ہے۔



[ad_2]

Source link

By admin