[ad_1]

(فوٹو: کرک انفو)

(فوٹو: کرک انفو)

  کراچی: آئرش حکومت نے ڈبلن میں مستقل کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کی منظوری دے دی۔

یہ اسٹیڈیم اور اس کے ساتھ ہائی پرفارمنس سینٹر ڈبلن کے نیشنل اسپورٹس کیمپس میں تعمیر کیا جائے گا۔

رواں برس کے آغاز میں آئرلینڈ نے مستقل کرکٹ اسٹیڈیم دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے آسٹریلیا کے ساتھ پہلی مینز باہمی سیریز ملتوی کردی تھی۔

کرکٹ آئرلینڈ کے پاس فی الحال 4 ون ڈے اسٹیٹس کے حامل گراؤنڈز مالاہائیڈ، کلونٹرف، اسٹورمونٹ اور بریڈی کی صورت میں موجود ہیں مگر یہ سب کلب کرکٹ گراؤنڈز اور ان میں عارضی نشستیں ہیں، اس لیے وہاں پر کسی انٹرنیشنل میچ کی میزبانی کیلیے عارضی انفرااسٹریکچر پر بہت زیادہ خرچ آتا ہے۔



[ad_2]

Source link

By admin