[ad_1]

کھانے سے پہلے پھلوں اور سبزیوں کو دھونا ایک معمول کی بات ہے۔ لیکن تازہ ترین تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ محض پانی سے دھونا ان غذاؤں پر موجود نقصان دہ کیڑے مار ادویات کو نہیں ہٹا سکتا۔

چین میں قائم آنہوئی ایگریکلچرل یونیورسٹی کے ماہرین نے کیمیکلز کی نشاندہی کرنے کے لیے ایک انتہائی حساس فلم کا استعمال کیا جس کو دیگر ٹیسٹ واضح کرنے میں ناکام رہے۔

سیب اور کھیروں پر کیے جانے والے ٹیسٹ میں معلوم ہوا کہ صرف دھونے سے غذاؤں پر سے کیڑے مار ادویات کا نہیں ہٹایا جا سکتا جن کا کا تعلق جگر کے کینسر سے ہوتا ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ تحقیق کے نتائج بتاتے ہیں کہ سیب اور کھیرے جیسی غذاؤں کو دھونے کے بجائے چھیلنا زیادہ بہتر ہے۔

جرنل نینو لیٹر میں شائع ہونے والی تحقیق میں محققین نے لکھا کہ پھلوں کو چھیلنے کے بجائے صرف دھونے سے کیڑے مار ادویات کے پیٹ میں جانے کے خطرات سے نہیں بچا جا سکتا۔ سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ پھلوں کا چھیلا جانا چھلکوں پر موجود کیمیا کے پیٹ میں جانے امکانات کو کم کردیتا ہے۔



[ad_2]

Source link

By admin