[ad_1]

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران ملزمان کو گرفتار کرلیا—فوٹو: ایف آئی اے

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران ملزمان کو گرفتار کرلیا—فوٹو: ایف آئی اے

  کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی میں بڑی کارروائی کے دوران جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے دو مسافروں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر تعینات امیگریشن کے عملے نے جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے والے ملزمان کے خلاف کارروائی کی۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان وزٹ ویزے پر سنیگال جا رہے تھے، ملزمان کی شناخت محمد عدیل اور مجاہد علی کے نام سے ہوئی ہے، جن کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک پایا گیا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ ملزمان کے پاسپورٹ پر یونان اور پاکستان آمد کی جعلی مہریں لگی ہوئی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کو گرفتاری کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا اور اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔



[ad_2]

Source link

By admin