[ad_1]
دہلی، یوپی، ہریانہ، پنجاب، راجستھان، مدھیہ پردیش سمیت پورے شمالی ہند میں ٹھنڈ کا احساس ہونے لگا ہے۔ حالانکہ دن میں دھوپ کی وجہ سے درجہ حرارت گرنے سے رک جاتا ہے لیکن آنے والے کچھ دنوں میں ٹھنڈ تیزی سے بڑھنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دو سے تین دن میں دہلی – این سی آر میں ٹھنڈ میں اضافہ ہوگا، ویسے دہلی میں ابھی بھی فضائی آلودگی کی سطح کافی اوپر ہے۔
دہلی میں ہفتہ کی صبح اس موسم میں اب تک سب سے زیادہ ٹھنڈ محسوس کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی کہرے کی گھنی چادر بھی بچھی رہی۔ محکمہ کے مطابق اتوار کو دہلی میں درمیانی سطح کا یا گھنا کہرا ہو سکتا ہے، اس وجہ سے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
[ad_2]
Source link