ممبئی: بالی وڈ اسٹار اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی فلم ’جولی ایل ایل بی 3‘ کی ریلیز تاریخ سامنے آگئی ہے۔
بھارتی میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کامیڈی بلاک بسٹر سیریز کی تیسری فلم 10 اپریل 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔
اپریل 2025 میں کناڈا سپر اسٹار یش کی فلم ’ٹاکسک‘ کو ریلیز ہونا تھا لیکن کچھ وجوہات کی بنا پر اس میں تاخیر ہوگئی ہے۔
’جولی ایل ایل بی3‘ میں اکشے کمار اور ارشد وارثی بطور وکیل پہلی مرتبہ ایک ساتھ نظر آئیں گے جبکہ سورابھ شکلا بطور جج اپنا کردار کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی فلم ’جولی ایل ایل بی 3‘ کی شوٹنگ شروع
ذرائع کے مطابق اداکارہ امرتا راؤ جو فرنچائز کی پہلی فلم کا حصہ تھیں وہ تیسری قسط میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔