[ad_1]
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ممنون قوم ان بہادروں کی غیرمعمولی قربانی کو یاد کرتی ہے جن کی کہانیاں ہر ہندوستانی کو متاثر کرتی ہیں اور باعث قومی افتخار ہیں۔
صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے وجے دیوس کے موقع پر 1971 کی جنگ کے بہادر سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے قوم کی قیادت کی ، جو ہر سال 16 دسمبر کو پاکستان پر ہندوستان کی تاریخی فتح کی یاد میں منایا جاتا ہے ۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں ، صدر جمہوریہ نے کہا کہ ممنون قوم ان بہادروں کی غیرمعمولی قربانی کو یاد کرتی ہے جن کی کہانیاں ہر ہندوستانی کو متاثر کرتی ہیں اور باعث قومی افتخار ہیں ۔
مسلح افواج کی بے مثال شجاعت کا احترام کرتے ہوئے ، نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے فوجیوں کی شجاعت اور بے لوث قربانی کو ہر ہندوستانی کے لیے باعث تحریک قرار دیا ، انہوں نے مزید کہا کہ ملک ان کی خدمات کے لیے ہمیشہ مقروض رہے گا ۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے فوجیوں کی ہمت اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بے لوث لگن اور غیر متزلزل عزم نے ملک کی حفاظت کی ہے اور افتخار بخشا ہے ۔ انہوں نے اس دن کو ان کی غیر معمولی بہادری اور غیر متزلزل جذبے کے لیے خراج عقیدت قرار دیا ۔
مسلح افواج کی بہادری اور قربانی کو سلام پیش کرتے ہوئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ فوجیوں کی ہمت اور حب الوطنی نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ملک محفوظ رہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ان کی قربانی اور خدمات کو کبھی فراموش نہیں کریگا ۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
[ad_2]
Source link