[ad_1]
لاہور:
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) پنجاب کے ترجمان حافظ غضنفرعزیز نے کارکنان کواحتجاج کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو 26 ویں آئینی ترمیم میں وعدہ خلافی مہنگی پڑے گی۔
جمعیت علمائے اسلام صوبہ پنجاب نے 26ویں آئینی ترمیم میں حکومت کی جانب سے وعدہ خلافی پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی قیادت کے حکم پر احتجاج کرنے کے لیے تیار ہیں اور حکومت کو وعدہ خلافی مہنگی پڑے گی۔
ترجمان جے یو آئی پنجاب حافظ غضنفر عزیز دیگر صوبائی عہدیداروں کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی مفاہمتی پالیسی پر یقین رکھتی ہے لیکن حکمران ہمیں مزاحمتی پالیسی کی طرف دھکیل رہے ہیں، جے یو آئی کارکنان احتجاج کے لیے تیار رہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں حکومت نے علمائے کرام کو میدان میں لاکر انہیں باہم لڑانے کی پالیسی اختیار کی اس کی مذمت کرتے ہیں اور علمائے کرام سے کہنا چاہتے ہیں کہ آپ حکمرانوں کی عالمی قوتوں کے سامنے سرنڈر کی پالیسی کا حصہ نہ بنیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کے اعتراضات سامنے آمنے کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا ہے۔
اس قبل جے یو آئی نے مدارس بل پر صدر مملکت کی جانب سے دستخط نہ کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ملک بھر میں احتجاج کا عندیہ دیا تھا اور مرکزی ترجمان نے اس حوالے سے واضح کیا تھا کہ حکومت سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔
[ad_2]
Source link