[ad_1]
لاہور:
جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے آخری اور تیسرے ٹی 20 میچ کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے تیسرے ٹی 20 کیلیے قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا، جس میں عثمان خان کو ڈراپ کر کے سلمان علی آغا کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
پلینگ الیون میں کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، صائم ایوب اور طیب طاہر، عرفان خان ،عباس آفریدی، شاہین آفریدی،حارث رئوف، جہاں داد خان اور ابرار احمد شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: 2024 میں پاکستان سب سے زیادہ ٹی20 انٹرنیشنل میچز ہارنے والی ٹیم بن گئی
تیسرا و آخری میچ پاکستان کے وقت کے مطابق آج شب نو بجے کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ پہلے دو ٹی 20 میچز میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز پہلے ہی اپنے نام کرلی ہے۔
گزشتہ روز کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں پروٹیز نے 207 رنز کا ہدف 3 گیندوں پر حاصل کیا اور پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
[ad_2]
Source link