[ad_1]
ہندوستانی گیند باز جسپریت بمراہ، محمد سراج اور آکاش دیپ نے نئی گیند سے اچھی گیند بازی کی، مگر وکٹ لینے میں ناکام رہے۔ پہلے سیشن کے دوران بارش نے کھیل میں خلل ڈالا۔ چند منٹ بعد کھیل دوبارہ شروع ہوا مگر دوسری بار بارش رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی، جس کے باعث میدان مکمل طور پر گیلا ہو گیا۔
آخر کار دوسرے سیشن کو منسوخ کر دیا گیا اور صورتحال بہتر نہ ہونے پر دن کے کھیل کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ پہلا دن بارش کی نذر ہونے کے باعث باقی دنوں میں 90 کی بجائے 98-98 اوورز کا کھیل ہوگا تاکہ ذائع ہوئے وقت کی تلافی کی جا سکے۔
[ad_2]
Source link