[ad_1]
کراچی:
انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ نے مبینہ سنگین الزامات کی بنیاد پر چار تھانے داروں سمیت 5 پولیس افسران کو عہدوں سے ہٹا کر بلیک کمپنی بھیجنے کا حکم نامہ 24 گھنٹوں میں منسوخ کردیا۔
آئی جی سندھ کے دفتر سے گزشتہ روز شہر قائد کے چار تھانے داروں سمیت 5 پولیس افسران کو عہدوں سے ہٹا کر بلیک کمپنی روانہ کردیا گیا تھا۔
عہدوں سے ہٹائے جانے والے افسران میں ایس ایچ او منگھوپیرانسپکٹر غلام حسین کورائی، ایس ایچ او موچکو انسپکٹربشیر احمد، ایس ایچ او بوٹ بیسن انسپکٹرنصیر تنولی، سب انسپکٹر ایس ایچ او کلفٹن اعظم حسین راجپر اورپولیس چوکی خدا کی بستی کے انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹرہادی بخش بلوچ شامل تھے۔
مذکورہ افسران کوبلیک کمپنی روانہ کردیا گیا تھا تاہم گزشتہ روز آئی جی سندھ کی جانب سے جاری کئے جانے والے حکم نامے کو منسوخ کرکے ڈی آئی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نیا حکم نامہ جاری کردیا۔
نئے حکم نامے کے مطابق مذکورہ تمام افسران ایڈمن برانچ سی پی او رپورٹ کریں گے۔
[ad_2]
Source link